the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سارقین کی ٹولی 40تولہ زیورات لوٹ کرفرار
حیدرآباد۔ 23۔ فروری (اعتماد نیوز) میر پیٹ پولیس نے ان چار سارقوں کی سرگرمی سے تلاش کررہی ہے جنہوں نے کل سہ پہر ویراٹ نگر کے رہنے والے ایک ڈاکٹر کے مکان میں گھس کر سرقہ بالجبر کی واردات انجام دی تھی۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو پتہ چلا ہے کہ سارق جو اپنے چہرے پر نقاب اوڑھے ہوئے تھے‘ ہندی میں بات چیت کررہے تھے جنہوں نے ڈاکٹر ہنمنت راؤ کی بیوی بھاگیہ ریکھا پر حملہ کرتے ہوئے ان کا منگل سوتر اور دیگر طلائی زیورات لے لئے۔ ہنمنت راؤ مکان کے دوسرے کمرے میں سورہے تھے۔ بیوی کی چیخ و پکار سن کر وہ بھی باہر آئے اور ان پر بھی سارقوں نے حملہ کردیا۔ ان کی پڑوسی لکشمی کماری ان کی مدد کے لئے مکان میں داخل ہوئی تو چاقو کی نوک پر اس کے بھی 18 تولہ کے زیورات لوٹ لئے گئے۔ سارقوں نے جملہ 40 تولہ کے زیورات لوٹ لئے ہیں۔ میر پیٹ پولیس کو شبہ ہے کہ اترپردیش‘ بہار یا پھر شمالی ہند کی دوسری ریاستوں سے تعلق رکھنے والی سارقوں کی ٹولی نے یہ ڈاکہ ڈالا ہے۔ سائبر آباد کمشنریٹ حدود میں اس طرح کی ٹولیاں سرگرم ہیں۔ شبہ کی بنیاد پر پولیس چند افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ تاچھ بھی کررہی ہے۔

کمسن لڑکی سے دست درازی ‘نوجوان کے خلاف مقدمہ درج
حیدرآباد۔ 23۔ فروری (اعتماد نیوز) فلک نما پولیس نے ایک کمسن لڑکی سے دست درازی کرنے والے نوجوان کے خلاف نربھئے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ شمشیر گنج کا رہنے والا 25 سالہ نرسمہم 22 فروری کی شام پڑوس میں رہنے والی لڑکی کو لالچ دے کر اپنے مکان لے گیا اور اس کے ساتھ نازیبا حرکتیں کیں۔ لڑکی نے اپنے ماں باپ سے اس بات کی شکایت کی۔ لڑکی کے ماں باپ کی شکایت پر پولیس نے نرسمہم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔
کوکٹ پلی میں ایک شخص کا قتل
ll نظام پیٹ کوکٹ پلی میں گلا گھونٹ کر ایک ریٹائرڈ ملازم کا نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق منوہرم اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر 406 میں رہنے والے 67 سالہ پی سبرامنیم کی نعش انتہائی مسخ شدہ حالت میں پولیس کو دستیاب ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ پڑوسیوں کو فلیٹس سے بو آنے پر انہوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے فلیٹ سے نعش نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس کو پتہ چلا ہے کہ سبرامنیم کے رشتہ دار فلیٹ میں نہیں تھے‘ پولیس کو شبہ ہے کہ نامعلوم افراد فلیٹ میں داخل ہوگئے اور ضعیف شخص کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ کوکٹ پلی پولیس مصروف تحقیقات ہے۔
عمار ت کی پہلی منزل سے گرکر مزدور ہلاک
ll فلک نما پولیس اسٹیشن حدود میں شاک لگنے کے بعد عمارت کی پہلی منزل سے گر کر ایک مزدور



ہلاک ہوگیا۔ فلک نما پولیس نے بتایا کہ شیورام پلی کا رہنے والا 25 سالہ دیپک ورما 17 فروری کو عمارت کی پہلی منزل سے دوسری منزل پر لوہے کا ایک راڈ منتقل کررہا تھا کہ راڈ برقی تاروں کو لگنے سے اس میں برقی رو دوڑ گئی اور وہ شاک لگنے کے بعد عمارت سے نیچے گر گیا۔ شدید زخمی حالت میں اسے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ فلک نما پولیس نے عمارت کے مالک کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔
ناکام عاشق کی خودکشی
llعشق میں ناکامی کے بعد ایک نوجوان نے پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی۔ کشائی گوڑہ پولیس نے بتایا کہ نرمل نگر سینک پوری کا رہنے والا 25 سالہ پرشانت ایک لڑکی کی محبت میں گرفتار تھا۔ شادی سے انکار پر اس نے اپنے مکان میں ہفتہ کی شب پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد پرشانت کی نعش ورثاء کے حوالے کردی۔
بیوہ خاتون کی خودکشی
llرشتہ داروں سے اراضی تنازعہ اور اس مسئلہ پر مسلسل جھگڑوں سے تنگ آکر ایک 35 سالہ بیوہ خاتون نے خودسوزی کرلی۔ چھتری ناکہ پولیس نے بتایا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جاروب کش پاروتی نگر اپو گوڑہ کی رہنے والی سی جئے اماں نے 18 فروری کو یہ انتہائی اقدام کیا تھا۔ علاج کے دوران اتوار کو وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ چھتری ناکہ پولیس نے عثمانیہ ہاسپٹل میں نعش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کردیا۔
ٹرین کی زد میں آکر خاتون ہلاک
llٹرین کی زد میں آکر ایک نامعلوم خاتون ہلاک ہوگئی۔ نامپلی ریلوے پولیس نے بتایا کہ اتوار کی صبح لکڑی کا پل ریلوے برج کے پاس 50 سالہ خاتون پٹریاں عبور کررہی تھی کہ وہ ٹرین کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کرادیا گیا ہے۔ ریلوے پولیس کو ورثاء کی تلاش ہے۔

حالت نشہ میں گاڑی سے 6گاڑیوں کو ٹکردینے والا سافٹ ویر انجینئر گرفتار
حیدرآباد۔ 23۔ فروری (اعتماد نیوز) جوبلی ہلز پولیس نے حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے 6 گاڑیوں کو ٹکر دینے والے ایک سافٹ ویر انجینئر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ مادھا پور کی ایک سرکردہ کمپنی میں ملازمت کرنے والا وکرم ایک ہفتہ قبل ہی امریکہ سے حیدرآباد منتقل ہوا۔ کل رات اس نے اپنے ساتھیوں کے لئے ایک پب میں پارٹی دی تھی۔ پارٹی میں خوب شراب نوشی کے بعد بذریعہ کار وہ اپنے مکان واپس ہورہا تھا کہ اس نے جوبلی ہلز چیک پوسٹ کے پاس تیز رفتار کار سے دیگر 6 گاڑیوں کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں وہ اور ایک کار ڈرائیور معمولی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے وکرم کو حراست میں لیتے ہوئے اس کا طبی معائنہ کروایا اور بعد میں مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.